کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت پولیس اسٹیشنز کے سوا سندھ پولیس کےتمام یونٹس کو پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں فوری 33 فیصد کمی کرنے کا حکم جاری کردیا، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز سندھ،ڈی آئی جیز سندھ،تمام ایس ایس پیز،ایس پیز سندھ اور تمام اے آئی جیز سندھ کو حکم نامی جاری کیا گیا ہے حکم نامہ میں کے متابق پولیس اسٹیشنز کی پٹرولنگ موبائل اس سے مستثنیٰ ہوگی،حکم نامہ میں ہر یونٹ کو اپنی ضرورت اورآپریشنل ذمہ داریوں کے مطابق فیول پلان بنانے اور چوتھی سہ ماہی میں ماہانہ اخراجات 33 فیصد کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، فیول کریڈٹ لمٹ عبور کرنے، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس ہیڈ اورموٹرٹرانسپورٹ آفیسرکے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔