کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کنگزمین کے اوپنر بیٹر معاذ صداقت کا کہنا ہےکہ میں خود کو بطور آل راؤنڈر دیکھتا ہوں، کمر کے درد کی وجہ سے بولنگ نہیں کررہا تھا اب شروع کردی ہے،کپتان سے مشاورت کے بعد بولنگ کے شعبے میں حصہ لیا۔معاذ صداقت نے کہا کہ ٹیم میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ٹیم کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے، مڈل اوورز میں ہونے والی غلطیوں پر کام کیا ہے جس کا فائدہ ہوا۔ پلان کے مطابق ابتدائی میچز میں نتائج نہیں دے سکے تھے لیکن ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔یاد رہے کہ انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف جارحانہ انداز میں 37 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلا ف بھی اتوار کو تیز رفتار 30 رنز اسکور کیے۔