کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے پی ایس ایل میں پہلی بار شریک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں بہترین ساتھی ملے ہیں ،سمیر منہاس باصلاحیت بیٹر ہیں ۔ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا دلچسپ ہے ۔ مارک چیپمین، ڈیرل مچل اور کوچ لیوک رونکی سے پی ایس ایل میں کھیلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی ۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کراچی، اسلام آباد اور لاہور آ چکا ہوں ۔ پاکستان میں وقت بہت شاندار گزرا، لوگ اور کھانا بہترین اور ہوٹل بھی شاندار ہیں ۔ پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے ۔ ہر ٹیم میں ایسے بولرز ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گیند کر رہے ہیں ۔ ٹیموں نے 200 سے زائد رنز بھی بنائے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پچز بہت اچھی رہی ہیں۔