• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج اوپن ہاکی ٹرائلز ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے ہونے والے ملک گیر ٹرائلز کا پہلا مرحلہ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا، عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دو پہر دوبجے اوپن ٹرائلز ہوگا جس میں سندھ و بلوچستان سے انڈر16 سے40 سال تک کے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ۔ دو روزہ ٹرائلز میں پی ایچ ایف اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمینز اصلاح الدین، حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ،سلیکٹر ناصر علی، قومی سینئر ٹیم کے ہیڈکوچ منظور الحسن، جونیئر ٹیم کے کوچ ایاز محمود کار کردگی کا جائزہ لیں گے ۔
اسپورٹس سے مزید