• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ٹی اے ٹینس: میرا ایندریوا نے میدان مار لیا، پوٹاپووا کو شکست

لنز، آسٹریا (جنگ نیوز)روس کی ٹینس اسٹار میرا ایندریوا نے اپنی مہارت اور برق رفتار شاٹس کی بدولت ڈبلیو ٹی اے اپر آسٹریا ویمنز لنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اتوار کو ہائی وولٹیج فائنل میں ایندریوا نے میزبان ملک کی فیورٹ کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا کو اسٹریٹ سیٹس میں دھول چٹا دی۔ کامیابی کے بعد تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران میرا ایندریوا اپنی چمکتی ہوئی گولڈن ٹرافی کے ساتھ نہال نظر آئیں، جبکہ رنر اپ رہنے والی اناسٹاسیا پوٹاپووا کو سلور ٹرافی پر اکتفا کرنا پڑا۔