کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں اتوار کوپنجاب ٹو نےیکطرفہ مقابلے کے بعد آزاد جموں و کشمیر کو 0-14 سے ہرادیا۔ دوسرا میچ سندھ ون اور پنجاب تھری کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سندھ کی جانب سے ریحان اور پنجاب کا گول نور نےبنایا کیا۔ ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین احمد وانی مہمان خصوصی تھے۔