کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائنل کی وجہ سےزمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب پہلا ون ڈے میچ 3 مئی کی بجائے 4 مئی کو کھیلا جائے گا ۔سیریز کے باقی میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16 اپریل سے شروع ہوگا ۔قومی ویمن سلیکشن کے اراکین نے مینٹور وہاب ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا سے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔