کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے دو کرکٹرز ناہید رانا اور شرف الاسلام کے این او سی میں مزیدایک روز کی توسیع کی گئی ہے ۔ پشاور زلمی اور پی سی بی کے مطابق دونوں کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیا گیا تھا ، انہیں 13 اپریل کے میچ تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دے دے دی گئی ہے ۔ ناہید رانا اور شرف الاسلام 14 اپریل کو قومی ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔