کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نے کراچی ڈویژن کے تمام ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو تمام جاری فٹبال ٹورنامنٹس کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی۔ اس کا مقصد کھلاڑیوں کے شناختی کارڈ کا اجراء یقینی بنانا ہے اس دوران صرف وہ فائنل میچز جو پہلے سے زیر التواء ہیں، کھیلنے کی اجازت ہوگی۔