کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ امامِ انقلاب شہید سورھیہ بادشاہ نے 32 برس کی عمر میں آزادی کی جدوجہد کے باعث تختۂ دار پر چڑھ کر شہادت قبول کی۔ سورھیہ بادشاہ نے انگریز سامراج کے ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا اور جرات و حوصلے کی مثال قائم کی۔سورھیہ بادشاہ اور ہزاروں حروں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی ملی۔ سردار عبد الرحیم حر تحریک نے برطانوی سامراج کو اس خطے سے پسپا ہونے پر مجبور کیا، ہزاروں حر مجاہدین نے قربانیاں دیں۔ آج بھی حر جماعت کے افراد ملکی سرحدوں کے دفاع پر مامور ہیں۔ سردار عبد الرحیمسردار عبد الرحیم نے مطالبہ کیا کہ شہید سورھیہ بادشاہ کی جدوجہد کو قومی نصاب میں شامل کیا جائے اور سورھیہ بادشاہ کو سرکاری سطح پر قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے اور یومِ شہادت سرکاری طور پر منایا جائے۔ تقریب میں حر جماعت اور مسلم لیگ فنکشنل کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور شہید سورھیہ بادشاہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔