• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ثالثی نہ کررہا ہوتا تو اسرائیل کو اس کی اوقات دکھا دیتے، اردوان

کراچی (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام رہتے ہیں، تو ان کا ملک اسرائیل کو اس کی اوقات دکھا دے گا، پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں ثالثی نہ کر رہا ہوتا، تو ہم اسرائیل کو اس کی اوقات دکھا چکے ہوتے،انہوں نے متنبہ کیا کہ لیبیا اور کاراباخ کی طرح اسرائیل کیخلاف بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ "جنگ بندی کے دن اسرائیل نے سیکڑوں معصوم لبنانیوں کو قتل کیا،نتن یاہو خون اور نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں۔"انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاجس طرح ہم لیبیا اور قرہ باغ میں داخل ہوئے، ہم اسرائیل میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔ ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس کےلئے طاقت اور اتحاد کی ضرورت ہوگی۔"

اہم خبریں سے مزید