• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی کا اعلان، لڑائی پھیلنے کے خدشات

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی کا اعلان ، جسے جنگی اقدام سمجھا جاتا ہے، لڑائی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ امریکی نائب صدر کی سفارتی کوششیں بے نتیجہ، جنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا، پاکستان میں21گھنٹے، وینس نے جس جنگ کی مخالفت کی، اسے ختم کرنیکی کوشش میں ناکام رہے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  جنگ سے عالمی معیشت، ایندھن فراہمی اور خطے کا امن شدید متاثر، ہرمز بندش سے صورتحال مزید کشیدہ، ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا، جسے جنگی اقدام سمجھا جاتا ہے، لڑائی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔جے ڈی وینس نے تقریباً اکیس گھنٹے پاکستان میں گزارے اور سولہ گھنٹے سے زائد بند کمرہ اجلاسوں کی قیادت کی، تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا۔ ایران نے امریکہ کی بعض شرائط کو ماننے سے انکار کیا جبکہ امریکہ کا مؤقف تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کا واضح وعدہ کرے۔ بات چیت کے دوران اختلافات، غیر یقینی صورتحال اور باہمی اعتماد کی کمی نمایاں رہی۔ اسی دوران خطے میں کشیدگی بڑھتی رہی اور ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر کے عالمی توانائی اور تجارت پر دباؤ بڑھا دیا۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صورتحال مزید غیر واضح ہو گئی اور جنگ کے جاری رہنے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید