• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریلوے کا دکانیں نیلامی کا سلسلہ جاری

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز کے ملحقہ ادارے ریڈمکو کا حکومتی اراضی پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جو 21 برس کے لیے اور مزید 21 برس کے لیے قابل تجدید ہے پر کمرشل پروجیکٹس تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ ادارہ گزشتہ ماہ بھی بڑی تعداد میں پاکستان ریلویز کی اراضی کو اسی نوعیت پر کاروبار کے لیے پیش کر چکا ہے۔ اب ایک اور نئے مراسلے کے مطابق انہی ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر مزید 16 مقامات کی اراضی پر اپنی ملکیت پلاٹس جن کا رقبہ 8 ہزار اسکوائر فٹ سے لے کر 49 ہزار 400 اسکوائر فٹ تک ہے پیش کر دیے ہیں۔ یہ پلاٹس اسلام اباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، اٹک، ہری پور، چکوال، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور کوئٹہ میں واقع ہیں۔ ان کمرشل پروجیکٹس میں ادارے نے جو بینچ مارک کمٹمنٹ فیس مقرر کی ہے وہ 40 ملین سے 245 ملین روپے کے درمیان ہے۔ ہر پروجیکٹ کے لیے بڈ سیکیورٹی پانچ ملین روپے رکھی گئی ہے۔ سالانہ کرائے کا بینچ مارک مختلف پروجیکٹس کا تین ملین سے لے کر 10 ملین روپے رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف ایک مرتبہ پھر سکھر ڈویژن میں پاکستان ریلوے کی پہلے سے تعمیر شدہ اور نئی تعمیر شدہ تقریبا 800 دکانوں کو دس برس کے لیے کرائے پر نیلامی کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید