• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے کا مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب میں 12اپریل تا 17اپریل تک بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ، محتاط رہنے اور متوقع موسم کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں اس دوران آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ برفباری بھی متوقع ہے جبکہ اس دوران سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں بشمول مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں 13 سے 17 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید