• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشا بھوسلے نے وراثت میں 8 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے کی جائیداد چھوڑی

کراچی (نیوز ڈیسک) لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے سینما میں اپنی بے مثال شراکت کے علاوہ، کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ایک مضبوط جائیداد بھی چھوڑی ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 8ارب 37کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے ۔آشا بھوسلے نےوراثت میں 8ارب 37کروڑ پاکستانی روپے کی جائیداد چھوڑی، موسیقی کے علاوہ ریسٹورینٹ اور رئیل اسٹیٹ سے بھی کمایا۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ ہندوستانی موسیقی کی صنعت میں ان کے طویل اور شاندار کیریئر سے حاصل ہوا۔موسیقی سے ہٹ کر کاروباری منصوبوں میں آشا بھوسلے نے کھانے پینے کے اپنے شوق کو "Ashaʼs" نامی بین الاقوامی ریسٹورینٹ چین میں تبدیل کیا۔ اس برانڈ کی بنیاد 2002 میں دبئی میں رکھی گئی، جس کی شاخیں اب متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور برطانیہ (برمنگھم اور مانچسٹر) جیسے ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ریئل اسٹیٹ کے اثاثے،رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے پاس تقریباً 3ارب پاکستانی روپے بنتی ہے۔ آشا بھوسلے نے دو نیشنل فلم ایوارڈز، سن 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، اور 2008 میں پدم وبھوشن حاصل کیا۔
اہم خبریں سے مزید