ابوظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے دورہ امارات کے آخری روز ملاقات کی۔ امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ملاقات میں ایران جنگ اور اس کے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی اور عالمی سلامتی، بحری تجارت، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اماراتی حکام نے کہا کہ ایرانی جارحیت نے نہ صرف امارات بلکہ خلیجی خطے کے دیگر ممالک میں بھی شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔بھارتی وزیرخارجہ نے عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، عرب امارات کی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔