• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننکانہ صاحب، ویساکھی میلے کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب (اے پی پی) ننکانہ صاحب میں ویساکھی میلے کی تقریبات اختتام پزیر ہو گئیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق بھارت سے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کیلئے روانہ ہوا، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ننکانہ صاحب سے روانہ کیا۔ویساکھی تہوار کی مرکزی تقریب گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔سکھ یاتریوں کی روانگی پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب قیام کے دوران رہائش، کھانے پینے، علاج معالجے اور سکیورٹی کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی۔ پاکستانی قوم سکھوں سے دلی محبت کرتی ہے۔سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے امن اور محبت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب انتظامیہ نے مثالی انتظامات کیے، ہمارا خصوصی خیال رکھا گیا۔حکومت پنجاب نے ہمیں منتریوں کی طرح پروٹوکول دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے پیار اور محبت کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔ پاکستان ہمارا اپنا گھر ہے، بار بار پاکستان آئیں گے۔ پاکستانی پرامن اور محبت کرنے والی قوم ہے، پاکستانیوں کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید