ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا) ملتان میں ایف ڈی او کے اشتراک سے خواتین کی معاشی خودمختاری اور سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی کے فروغ کے سلسلہ میں رنگا رنگ ثقافتی میلہ منعقد کیا گیا،میلے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان کی معاشی شرکت کو بڑھانا اور معاشرتی سطح پر ان کے کردار کو مزید مستحکم کرنا تھا۔