• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون محتسب کی پہلی ’عوامی عدالت مظلوم خواتین کا سمندر امنڈ آیا

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی حکومت کے ”انصاف دہلیز پر“ وژن کے تحت بنوں ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صوبائی محتسب نے کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے عوامی عدالت لگائی، کھلی کچہری کے دوران خواتین نے وراثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے، جائیدادوں پر قبضے اور بازاروں میں درپیش ہراسگی جیسے سنجیدہ مسائل کے انبار لگا دیئے، صوبائی محتسب رباب مہدی نے موقع پر ہی متعدد شکایات کا ازالہ کیا اور کئی سالوں سے التوا کا شکار کیسز پر فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سماعت کی تاریخیں مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر ہیومن رائٹس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رابعہ گل نے خواتین کی درخواستوں کی وصولی اور انتظامی امور میں معاونت فراہم کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رباب مہدی نے طالبات اور خواتین کو آگاہی فراہم کی کہ وہ کس طرح ہراسگی اور وراثتی حقوق کی پامالی کے خلاف گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں۔
پشاور سے مزید