راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مجسٹریٹ کالونی میں فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد کو نعیم احمد نے بتایاکہ مجسٹریٹ کالونی میں اپنے گھر کے باہر بھتیجے عمر کے ہمراہ موجود تھاکہ حماد شاہ مسلح پسٹل ،عمیر اور عمیری ہمراہ تین چار نامعلوم اشخاص گلی میں آئے ،ہم دونوں دروازے سے اندر ہوئے توحماد شاہ نے سیدھی فائرنگ شروع کردی ،جوفائر دروازوں ،دیواروں ،اور اے سی کے آؤٹر پرلگے ،گھر کے ساتھ بنی شیر عباس کی باربر شاپ کاشیشہ کادروازہ ٹوٹ گیا،ملزمان بعدازاں فرار ہوگئے۔