• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں وارداتیں، شہری 12 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پرشہباز شوکت سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا گیا،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نجی ٹاؤن میں ڈیلیوری بوائے سہیل احمد سے اس کاموٹرسائیکل ہنڈاسی ڈی 70،اور پندرہ سوروپے چھین لئے گئے ،موہن پورہ میں ثمامہ زبیر کے گودام سے 15کاٹن بچوں کی جیلی مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،فوڈ سٹریٹ میں خلیل احمد کی دکانوں سے 10سی سی ٹی وی کیمرے ،ڈی وی آر، میپوٹر، انٹرنیٹ ڈیوائس کل مالیتی 6لاکھ روپے ،گلریز2میں سریا،بلاک وغیرہ ،ماڈل ٹاؤن واہ کینٹ میں مدثر احمد کے گھرسے تالے توڑ کرایل سی ڈی ،لیپ ٹاپ ،گرجا گاؤں میں نور الدین کی دکان سے 3کاٹن گھی ،50کلو چینی ،اور 25ہزار روپے ،ڈھوک میجر میں عبدالصمد کی فارمیسی سےایک لاکھ 25ہزار روپے اورمیڈیسن ،بسالی میں محمدجہانگیر کے گھرسے تالے توڑ کر15تولے وزنی طلائی زیورات ،اور 7لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید