• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PHA کے ماتحت ضلعی ایجنسیاں بائیو ڈائیورسٹی کوریڈورز قائم کرینگی

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ماتحت ضلعی ایجنسیاں اپنے شہروں میں ماحول اور قدرتی مساکن کے تحفظ کے لیے بائیو ڈائیورسٹی کوریڈورز قائم کریں گی۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ بائیو ڈائیورسٹی کوریڈور سے مراد پودوں، باڑوں یا غیر کاٹی گئی زمین کی ایسی پٹی ہے جو قدرتی مساکن کے الگ تھلگ حصوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہ کوریڈور جنگلی حیات کو باغات اور پارکوں کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت، خوراک اور افزائش کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پی ایچ اے نے تمام ضلعی ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی درختوں بشمول شیشم، شہتوت اور برگد کی شجرکاری کریں ۔ راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیاں شہروں میں نئی گرین اسپیسز بھی قائم کریں گی۔
لاہور سے مزید