• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو کا کیس سپریم کورٹ میں لیجانے پر صدرآصف زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسلم گل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کا کیس سپریم کورٹ میں لیجانے پر صدرآصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جیالے ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور فلسفے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی پر شہباز درانی کی رہائش گاہ پر ٹاؤن شپ میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رھے تھے ۔تقریب سے نوید چودھری،اصف ہاشمی،فائزہ ملک،اشرف خان ،چودھری ریاض ،سہیل ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض رانا اشعر نثار نے انجام دئیے۔اس موقع پر اسلم گڑا نے سابق و،زیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر پارٹی شہداء کیلئے دعا کرائی،دعائیہ تقریب میں ، عزیز الرحمن چن، عائشہ غوری، احسان ویرا، سید اعجاز زیدی، صداقت شیروانی، خالد بٹ،سید الیاس احمد، ،عبد الباسط درانی،وقاص صدیقی، شیخ عرفان ایڈووکیٹ، میر شکیل چنی،شیخ روشن،انجم بٹ،حافظ ذیشان، عبدالشکور، رانا ذوالفقار،حمزہ شکور سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔
لاہور سے مزید