لاہور(خبرنگار)جنگ مسائل کا حل نہیں مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہے پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب تعیناتی بروقت اقدام ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کردار قابلِ تحسین ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد اور دیگر مرکزی قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی و علاقائی حالات میں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے مزید تباہی اور عدم استحکام جنم لیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مسلسل بات چیت کا عمل جاری رکھا جائے۔ قائدین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن، استحکام اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے