کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق ، 2 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی زون نجی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں 18سالہ ماجد ولد کفایت اللہ جاں بحق ہوگیا ، رئیس میانوالی سینٹر منگھوپیر روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30سالہ محمد وارث ولد عبدالطیف جاں بحق ہوگیا، دریں اثنا حب ریور روڈ نزد حب چوکی ندی میں نہاتے ہوئے 11سالہ آصف ولد بسمہ اللہ ڈوب گیا ، ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر بچے لاش نکال کر کرقریبی اسپتال منتقل کی ، متوفی حب سٹی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4اے گھر میں زہریلی دوا پینے سے 38سالہ رشید ولد صادق کی حالت غیر ہوگئی جسے اہلخانہ عباسی شہید اسپتال لیکر پہنچے جہا ں وہ دو ران علاج دم توڑ گیا ، نیو کراچی بابا موڑ نرسری کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ایدھی سرد خانے منتقل کی گیا،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، لانڈھی فیوچر موڑ نزد معین آباد نمبر ایک میں گھرسے 30سالہ عباس ولد پرویز کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔