• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال یو ایم سی کیسز میں 80 فیصد کمی آئی، رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے معائنہ کیلئے کاہنہ، والٹن اور ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کے امتحانی سنٹرز کا سرپرائز دورہ کیا جہاں انہوں نے سنٹرز مِیں جاری امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور امیدواروں سے سہولیات کے بارے میں فیڈبیک لیا۔ کاہنہ کے سنٹر میں روشنی اور صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر وزیر تعلیم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ انتظامیہ کو فوری طور پر روشنی اور صفائی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ماڈل ٹاؤن میں امیدواروں کی جانب سے غیر آرام دہ نشستوں کی شکایت پر وزیر تعلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بورڈ حکام کو آج ہی کرسیوں کی تبدیلی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سنٹرز میں امیدواروں کو آرام دہ کرسیاں مہیا کی جائیں۔
لاہور سے مزید