لاہور(خبرنگار)تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، اور سر پرست اعلیٰ پیر میاں عبدالخالق القادری، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری، میاں جلیل احمد شرقپوری، انجنیئر ثروت اعجاز قادری، پیرزادہ محمد امین قادری، محمد اکرم رضوی، سید احسان گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے فیصلے کو عالمی امن کے لیے خوش آئند اور مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ اور جراتمندانہ کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں یہ جنگ بندی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ممکنہ تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے تھے۔