لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈاکٹر عائشہ شوکت نے مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پرڈاکٹر فرید اور ڈاکٹر فوزیہ شوکت نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔ڈاکٹر عائشہ شوکت نے بتایا کہ موذی مرض کیخلاف لاہور ڈویژن میں 7دن تک مہم جاری رہیگی