ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، بستی ملوک پولیس نے ملزم مزمل سے 1100گرام چرس ،چہلیک پولیس نے ملزم غفار احمد سے 10لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم اسماعیل سے 10لیٹر شراب ،ملزم حسنین سے 20لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم عابد سے 500گرام چرس، قادر پورراں پولیس نے ملزم ہاشم سے 10لیٹر شراب اور ملزم غلام فرید سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، گلگشت پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فائبر کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شاہ رکن عالم پولیس نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں دو نامزد سمیت چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بی زیڈ پولیس نے نوجوان کو زبردستی گاڑی میں لیجاکر زدوکوب کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مالک اور مینجر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،بی زیڈپولیس نے آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بدھلہ سنت پولیس نے قبروں کو مسمار کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، سیتل ماڑی پولیس نے 16سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، نیو ملتان پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، صدر پولیس نے نوجوان کو اسلحہ کے زور پر لیجاکر مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی درخواست پر پسٹل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی جبکہ تھانہ الپہ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات دج کرلیے۔