ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ضلعی محکموں کے کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن، سیوریج کے مسائل اور ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے اور اہم شاہراہوں، بازاروں اور گلیوں کو ہر صورت کلیئر کیا جائے جبکہ سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے واسا اور متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔