ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26کے دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سمری پر پنجاب کابینہ نے اضافی فنڈز کی منظوری دی جس کا مقصد طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،حکام کے مطابق یہ فنڈز تعلیمی پروگرامز کے تسلسل، اساتذہ کی ادائیگیوں اور سکولوں کے روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے،سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری سے مستحق بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ جائے گی جب کہ اس اقدام سے صوبے میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔