• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہلا ریاض سے انتخاب خان چمکنی کی ملا قات ، پارٹی امور پرتبا د لہ خیال

پشاور (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر و کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ انتخاب خان چمکنی نے پارٹی کی وومن ونگ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی صدر وومن ونگ شہلا ریاض سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وومن ونگ کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم تنظیمی اقدامات کے حوالے سے اس سلسلے میں صوبائی مسلم لیگ وومن ونگ خیبر پختونخوا کی صدر شہلا ریاض نے صوبے کے مختلف اضلاع سے خواتین کو پارٹی کے مختلف عہدوں پر نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نگینہ شاہین کو صوبائی نائب صدر، فریدہ بی بی کو صوبائی جنرل سیکرٹری، شبانہ محمد کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور نیلوفر کو آرگنائزر ضلع پشاور مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید