• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکولز مافیا نے روش نہ بدلی تو سخت اقدامات کرینگے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاہے کہ پرائیویٹ اسکولز مافیا نےروش نہ بدلی تو سخت اقدامات کرینگے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے چہیتے افسر کو لاڑکانہ سے لا کر کراچی میٹرک بورڈ میں لوٹ مار کیلئے تعینات کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ پرائیوٹ اسکول مافیاز اور میٹرک بورڈ گٹھ جوڑ خطرناک ہے، کراچی کے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ برداشت نہیں کریں گے ،میٹرک بورڈ کے امتحانات میں انتہادرجے کی بد انتظامی اور امتحانی مراکز کا بھاری رقوم کے بدلے فروخت ہونا شر مناک عمل ہے جس میں سندھ حکومت برابر کی شریک ہے۔ یہ بات چیئر مین آفاق احمد نے سرکاری اسکولوں کے طالبہ و طالبات کے امتحانی مراکز دوسرے ضلع اور گوٹھوں میں پھینکنے اور پرائیوٹ اسکولوں کےطلبہ کیلئے قریب کے ا سکولوں میں امتحانی مراکز قائم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکول مافیا اور میٹرک بورڈ کا گٹھ جوڑ کراچی کے بچو ں کی تعلیم اور انکے مستقبل کیلئے خطرناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید