• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کی بیساکھی تہوار پر ہندو،سکھ برادری کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور تہوار بیساکھی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم ہندو اور سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی ایک اہم مذہبی اور ثقافتی سنگ میل ہے جو ربیع کی فصل کی کٹائی کے آغاز کی علامت ہے، یہ موسم کسانوں کے لیے بے حد خوشی کا باعث ہے کیونکہ وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔پیر کو بیساکھی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ موقع شکرگزاری، غور و فکر اور ایمان، اتحاد اور انسانیت کی خدمت جیسی پائیدار اقدار کی تجدید کا بھی پیغام دیتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں بیساکھی کو ہمسایوں اور مقامی برادریوں کی جانب سے بھی احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے جو باہمی احترام پر مبنی مشترکہ سماجی فضا کا عکاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید