• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، صدارتی الیکشن میں تاخیر، معاملہ بحرانی کیفیت اختیار کرگیا

اسلام آباد ( افضل بٹ)آزاد کشمیر کے صدارتی الیکشن میں تاخیرکا معاملہ بحرانی کیفیت اختیار کر گیا ہے،آئینی ماہرین کی رائے کے مطابق آزادکشمیر کے صدر کا انتخاب 3 مارچ سے قبل کرانا لازم تھا مگر چیف الیکشن کمشنر سردار غلام مصطفی مغل نے تاحال الیکشن کا شیڈول جاری نہیں کیا۔ آزادکشمیر کے عبوری ایکٹ 74 کے مطابق صدر ریاست آزاد کشمیر کی وفات کے بعد 30دنوں کے اندر صدارتی الیکشن لازم تھا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود 30جنوری 2026کو انتقال کرگئے تھے جس کے بعد قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر قائم مقام صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید