کراچی(ٹی وی رپورٹ) کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹوٹی سڑک کے باعث دونوں بہنیں موٹر سائیکل سے گرگئی تھیں، موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد دونوں بہنیں برابر سے گزرنے والے ٹینکر کی زد میں آگئیں۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق موٹر سائیکل سوار لڑکا معمولی زخمی ہوا،فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر تحویل میں لے لیاگیا۔