• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈر بندش، ایک ہزار پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے

پشاور( لیڈی رپورٹر) بار ڈر بند ش ، ایک ہزار پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے، 600 افراد کی فہرست افغان قونصلر جنرل کے حوالے، 318 افغانیوں کو فوری ڈی پورٹ کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر بارڈر بندش کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ابتدائی طور پر 600 افراد کی فہرست افغان قونصلر جنرل کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ افغان قونصلر جنرل نے جلد پیش رفت کی یقین دہانی اور پاکستانیوں کو بحفاظت عزت کے ساتھ پاکستان لانے کی یقین دھانی کرائی مزید برآں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید