• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کی 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز(پاپس) کی 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا انعقاد کانفرنس سیکرٹری اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں پلاسٹک اینڈ برن سرجری کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق ملک کی قیادت میں کیا گیا۔ ان کے ہمراہ پاپس کی کابینہ بھی شامل تھی، جس میں پروفیسر تہمید اللہ، پروفیسر ڈاکٹر فرخ اسلم، ڈاکٹر قاضی امجد اور ڈاکٹر ناصر حیات نمایاں تھے۔ کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی، جن میں 12 سے زیادہ بین الاقوامی فیکلٹی ممبران، پاکستان بھر سے نامور پلاسٹک سرجنز، اور زیر تربیت ریزیڈنٹس کی بڑی تعداد شامل تھی۔ یہ ایک اعلیٰ سائنسی پلیٹ فارم ثابت ہوا جس میں تحقیق پر مبنی مقالہ جات کی پیشکش، جدید ترین لیکچرز، لائیو سرجیکل ورکشاپس، اور پلاسٹک، ری کنسٹرکٹیو، برن اور جمالیاتی سرجری کے شعبوں میں ماسٹر کلاسز شامل تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید