اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور معاونِ خصوصی وزیرِاعظم علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن بنا کر خطے میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔اہم بات یہ ہے فریقین مذاکرات کی میز پر آئے،کسی نے مذاکرات کا دروازہ بند ہونے کا اعلان نہیں کیا ، چالیس برس بعد دونوں ممالک کی قیادت کا آمنے سامنے بیٹھنا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے اور اسے مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مسلم دنیا کا آپس میں متحارب نہ ہونا خود ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اگر ایرانی میزائلوں کا جواب خلیجی ممالک دیتے تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔