• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عالمی سفارتکاری کا میزبان بنا جو پوری قوم کے لیے فخر ہے،مریم ادریس

اسلام آباد (جنگ نیوز ) مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا کہ پاکستان عالمی سفارتکاری کا میزبان بنا جو پوری قوم کے لیے فخر ہے ، امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانے پر پوری دنیا پاکستان کے فعال ثالث کردار کو سراہا رہی ہے،وزیر اعظم  شہباز شریف ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کاوشیں لائق تحسین ہیں آج پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، پاکستان صرف خطے میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے ۔
اسلام آباد سے مزید