• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) راولپنڈی ۔اسلام آ باد اور آ زاد کشمیر سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز کے اختتام پر افواج پاکستان، قومی سلامتی، اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اسلام آ باد میں فیصل مسجد۔ لال مسجد سمیت سینکڑوں مساجد اور کھلے میدانوں میں نما زعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ۔ سپورٹس کمپلیکس ۔ عید گاہ شریف ۔ جامعہ اسلامیہ سمیت سینکڑوں مساجد میں عید کے اجتماعات ہوئے۔سنت ابراہیمی کی پیری میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کرنے کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔
اسلام آباد سے مزید