• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا کر 22 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا کر 22 لاکھ روپے ہتھیا نے والا انسانی سمگلر گرفتارکر لیا ۔ حکام کے مطابق مدثر عباس لغاری سرگودھا کا رہائشی ہے، امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17/22 کے تحت مقدمہ نمبر 206/2025 AHTC میں مطلوب ہے ۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مدعی مقدمہ اور اس کے دوست کو کینیڈا میں پرکشش ملازمت اور ویزہ دلوانے کا جھانسا دیا اور ان سے 22 لاکھ روپے کی خطیر رقم ہتھیا لی۔ رقم وصول کرنے کے بعد ملزمان روپوش ہو گئے اور نہ تو متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔
اسلام آباد سے مزید