• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر سمیت پاکستان کے 13تنظیمی ریجن میں قربانی کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے 13 تنظیمی ریجن میں قربانی فی سبیل اللہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ الخدمت ہیڈ آفس میں قائم کنٹرول روم سے پورے ملک میں جاری قربانی آپریشن کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری نے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الخدمت نے یتیم بچوں، بیواؤں، معذوروں، مساکین اور مستحقین کے قربانی پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 29 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا تھا۔ پاکستان، اوورسیز پاکستانیوں اور مختلف پارٹنر ملکی و بین الاقوامی فلاحی اداروں کی معاونت سے یہ ہدف پورا کیا گیا اور اللہ کی نصرت سے پاکستان میں مستحقین کیلئے 6 ہزار گائے اور 4 ہزار چھوٹے جانور قربان کررہے ہیں، جن کا گوشت باعزت طریقے سے مستحقین کو فراہم کیا جائے گا۔سید وقاص جعفری نے کہا کہ پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کی میزبانی میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلبہ کو بھی قربانی کے عمل میں شامل کیا گیا ہے۔ غزہ کے 300 فلسطینی طلبہ کیلئے اسلام آباد میں قربانی اور باربی کیو پارٹی کا اہتمام ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید