• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ڈیفنس کاسرکاری یونیفارم استعمال کرنے پربرطرف رضاکار کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سول ڈیفنس کاسرکاری یونیفارم استعمال کرنے پربرطرف رضاکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ سول لائنز کو غلام مصطفیٰ سول ڈیفنس آفیسر نے بتایاکہ دیگر ملازمین کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ آفس موجود تھے کہ جہاں جیف جیوش سرکاری یونیفارم پہنے نظر آیا، جیف جیوش تنظیم شہری دفاع راولپنڈی کارضاکار تھا، جس کویونیفارم کے غلط استعمال اور لوگوں کوسرکاری ملازم بن کر تنگ کرنے کی شکایات موصول ہونے کی بنا پر20اپریل 2026کو تنظیم شہری دفاع راولپنڈی سے برطرف کردیاگیاتھا۔
اسلام آباد سے مزید