• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کی بڑی کارروائی، بحرین جانیوالے 3 مشکوک مسافر آف لوڈ

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) FIAکی بڑی کارروائی، بحرین جانے والے 3 مشکوک مسافر آف لوڈ،ملزمان کا سابقہ ایرانی سفر بھی مشکوک نکلا، پاسپورٹ اور موبائل فونز ضبط ۔ ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق،ملتان ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن کاؤنٹر نے گلف ممالک جانے والے مسافروں کی سخت سکریننگ کے دوران تین مسافروں کو شک کی بنیاد پر روکا۔ ابتدائی جانچ پڑتال اور پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ مسافر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے خلیجی ممالک میں گداگری کے سدباب کیلئے جاری کردہ "رسک پروفائلز" کی کیٹیگری پر پورا اتر رہے تھے۔سفری ریکارڈ کے گہرے معائنے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ مسافر اس سے قبل ایران کا سفر بھی کر چکے ہیں، تاہم چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ امیگریشن سسٹم میں ان کی ایران سے پاکستان واپسی کا کوئی سفری ریکارڈ سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔حکام نے فوری طور پر تینوں آف لوڈ کیے گئے مسافروں کے پاسپورٹس، قومی شناختی کارڈز اور موبائل فونز اپنے قبضے میں لے لیے اور انہیں مزید قانونی کارروائی و تفصیلی تفتیش کیلئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید