راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں ہوئیں،گھروں کے تالے ٹوٹ گئے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا گیا ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ گلستان کالونی میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پراسامہ سے 125موٹرسائیکل ،20ہزار روپے ،شناختی کارڈ وغیرہ ، تھانہ روات کے علاقہ چھپر میں 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اظہر محمود سے 50ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی میں شہری سے موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں 2موٹرسائیکل سوار شبانہ سے 22ہزار روپے اور موبائل لیاقت باغ کے قریب دوران خریداری مہوش جبین کے پرس سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل ،چونگی نمبر 4کے قریب شہری کے پرس سے2لاکھ روپے ،قاضی آباد میں مناف کے کمرے سے29ہزار روپے اور لیپ ٹاپ ،گلستان کالونی میں حمزہ ریاض کے گھرسے 2لاکھ روپے اور سونامالیتی 8لاکھ روپے ،بلال سٹریٹ شاہ ولی میں شہزاد وحید کے گھرسے4لیپ ٹاپ اور ایک ٹیبلٹ ،گلستان فاطمہ کالونی میں نثار اختر کے گھر سے 15لاکھ روپے ،طلائی زیورات ،ایک ہارسیٹ ،4چوڑیاں ،ایک جوڑی کانٹے ،2عددرجسٹریاں اور ایک گاڑی کی فائل ، نجی سوسائٹی فیز8میں مسعود احمد گل کے گھرسے 10تولے وزنی طلائی زیورات ،گوڑھا راجگان میں بابر حسین کی 2گائیں چوری کرلی گئی ۔