راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے مطابق عید کے ایام میں سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 3ہزار 700 سے زائد افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، عید کے اجتماعات کے لیے شہر بھر کی 736 مساجد، 62 امام بارگاہوں اور 60 عید گاہوں کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو سفری مشکلات سے بچانے کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار سڑکوں پر موجود رہیں گے۔