• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی سیگریٹ اور چائنا سالٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )پاکستان کسٹم نے غیر قانونی سیگریٹ اور چائنا سالٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنا دی اورکسٹم انفورسمنٹ نے بلوچستان میں مشکوک گاڑی کو روکا ، پوچھ گچھ کے دوران  سبزیوں اور وزارت داخلہ کے مبینہ فرضی اور جعلی خط کی آڑ لینے کی کوشش کی گئی ،مذکورہ خط میں سامان کی نقل و حرکت کا روٹ مونگوچر سے ملتان ظاہر کیا گیا تھا۔ تاہم مزید پوچھ گچھ پر ڈرائیور کے متضاد بیانات، مبینہ اجازت نامے کے مندرجات میں تضادات، اور بلوچستان سے پنجاب سبزیوں کی ترسیل کے نام پر اختیار کیے گئے مشکوک روٹ اور کارگو کی نوعیت نے گاڑی/کنٹینر کے اصل مندرجات کے حوالے سے شدید شبہات پیدا کیےتلاشی لینے پر متعلقہ پارٹی کی شدید مزاحمت کے بعد کنٹینر کو کھولا گیا۔ معائنے کے دوران کنٹینر کے اگلے حصے میں آلو لوڈ پائے گئے۔ تاہم آلو ہٹانے کے بعد غیر ملکی ساختہ اجینو موٹو/چائنا سالٹ سے بھرے ہوئے تھیلے برآمد ہوئے،سامان کو مزید اتارنے پر غیر ملکی ساختہ سگریٹوں کے کارٹن بھی برآمد کیے گئے۔ سامان چھپانے، غلط ڈیکلریشن، اور سرکاری نوعیت کی دستاویزات کے ناجائز استعمال کے ذریعے کی جا رہی تھی، ٹرک سے سمگل شدہ  جوسامان برآمد ہوا س میں سگریٹ کے 70کارٹن ،250 بوریاں چائنا سالٹ ، 250بوری آلو( ناقابل استعمال)شامل ہیں ، کسٹم انفورسمنٹ نے ٹرک سمیت  سمگل شدہ سامان تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید