• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، ہر پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے، بابراعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جہاں ان کی ٹیم نا قابل شکست ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، ہر پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے۔ کوشش کریں گے کہ زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اس کو جاری رکھیں، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم جس طرح بولنگ کررہے ہیں ان کا مستقبل اچھا ہے، اگر میرے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو ضرور ملے گی۔

اسپورٹس سے مزید