کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیاہے بھارت کے سنجو سیمسن آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قراردیئے گئے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے کونر ایسٹر ہوئزن بھی نامزدتھے سنجو سیمسن کو مارچ کے مہینے کی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔خواتین میں نیوزی لینڈ کی کپتان میلی کر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قراردیا گیا ہے۔